Press colony protest

اچھہ بل سوپورکے48سالہ میوہ تاجرکی پُراسرارگمشدگی

اہل خانہ کی انتظامیہ سے سراغ لگانے میں مدد کرنے کی اپیل

سری نگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ میوہ تاجر کے اہل خانہ نے اپنے عزیزکا پتہ لگانے کیلئے انتظامیہ سے اپیل کی ۔ 48سالہ غلام نبی نائیکو ساکنہ اچھ بل سوپورکے اہل خانہ بشمول خواتین نے سری نگر کے پریس انکلیو میں منگل وارکوسخت سردی میں پُرامن احتجاج کیا۔انہوںنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عزیز 48 سالہ غلام نبی نائیکو ساکنہ جو کہ فروٹ منڈی سوپور کا تاجر ہے،22 ستمبر کو کاروباری مقصد کیلئے گھر سے شوپیاں روانہ ہوا تھا اور تب سے وہ لاپتہ ہے۔غلام نبی نائیکونامی میوہ تاجرکی پُراسرار گمشدگی سے سخت پریشان اُسکے اہل خانہ نے بتایا کہ غلام نبی نائکو نے اُن سے اُسی روزیعنی22ستمبرکوشام کے تقریباً5بج کر45منٹ پرموبائل فون پر بات کی اور کہاکہ وہ قریب ہی ہے اور جلد ہی گھر پہنچ جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ اس کے بعد غلام نبی نائیکو کا فون بند ہو گیا۔پریشان اہل خانہ کاکہناتھاکہ اس کے بعد سے ہم اس کا ہرممکنہ جگہ پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن ہمیں اُس کاسراغ نہیں لگا سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم پچھلے2ماہ اورایک ہفتے سے اُسے تلاش کرتے کرتے تھک گئے لیکن آج تک ہم بدقسمتی سے اسے تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔لاپتہ میوہ تاجر کے اہل خانہ نے بتایاکہ غلام نبی نائیکو کے2چھوٹے بچے ہیں،جو اپنے والد کی پُراسرار گمشدگی کے دن سے سخت پریشان اورافسردہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس لاپتہ عزیز کا سراغ لگانے میں ہماری مدد کریں۔