سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا مقصد صرف اقتدار میں رہنا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کرنا ہے۔کے این ایس کے مطابق اپنے ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام کے 83 ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا بنیادی فرض عوام کے لیے ’پردھان سیوک‘ بننا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم نے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کی زندگی بدل دی ہے اور یہ مجھے اطمینان بخشتا ہے جبکہ یہ وہی ہے جو میں زندگی سے تلاش کرتا ہوں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ابھی یا مستقبل میں اقتدار میں نہیں رہنا چاہتا ہوںیکن میرا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔وزیر اعظم نے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مثال کو بھی اجاگر کیا اور اتر پردیش کے جالون اور اس کے دریا نون کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ جالون میں ایک دریا تھا جسے نون دریا کہتے ہیں اور رفتہ رفتہ یہ دریا ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا اور اس سے علاقے کے کسانوں کے لیے بحران پیدا ہو گیا ہے تاہم جالون کے لوگوں نے ایک کمیٹی بنائی اور دریا کو زندہ کیا اور یہی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی ایک مثال ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 1971 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فتح کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات اگلے ماہ منعقد ہوں گی۔اپنے ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام کے 83ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ملک دسمبر میں بحریہ کا دن اور مسلح افواج کے پرچم کا دن مناتا ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ 16 دسمبر کو ملک 1971کی جنگ کا گولڈن جوبلی سال منا رہا ہے اوراس موقع پرمیں اپنی مسلح افواج، اپنے سپاہیوں کو یاد کرنا چاہتا ہوں خاص طور پر وہ بہادر مائیں جنہوں نے ان ہیروز کو جنم دیا۔وزیر عظم نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں جھانسی اور بندیل کھنڈ جیسے مقامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ رانی لکشمی بائی اور جھلکاری بائی جیسے ہیرو کا تعلق یہاں سے ہے اور ان خطوں نے ہمیں میجر دھیان چند جیسا کھیل رتن بھی تحفے میں دیا ہے۔










