فاروق عبداللہ نے صدر ہند کو مکتوب روانہ کیا، حیدر پورہ قتل کی وقتی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر فاروق کی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے بات،ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ

سری نگر//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور شہری ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ے کے این ایس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الطاف اورمدثر کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے میںلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی بھی درخواست کی۔ این سی نے بتایاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بات چیت کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اُدھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر کئے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مدثر گل کوجنگجو یاOGWکے طور پر بدنام کرنا کافی برا ہے لیکن لاشوں کو اٹھا کر شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ الطاف اورمدثرکی لاشیں لواحقین کو واپس کی جائیں تاکہ ان کی تدفین کی جا سکے۔ یہ صرف ایک ہی چیز ہے اور یہ صرف ایک انسانی کام ہے۔ع مرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پولیس نے اعتراف کیا کہ وہ عمارت کے مالک (الطاف) اور کرایہ دار (مدثرگل) کو عمارت میں لے گئے اور اُنہیں دروازے پر دستک دینے کے لئے استعمال کیا۔عمرعبداللہ نے سوال کیاکہ پھر ان لوگوں کو جنگجو کیسے کہا جا سکتا ہے؟ وہ عام شہری ہیں جو اس لئے مارے گئے کیونکہ انہیں نقصان پہنچایا گیا تھا۔