سرینگر//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران جنوبی کشمیر کے اچھ بل علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر جموں سرینگر شاہرہ پر حادثے میںگزشتہ روز لقمہ اجل بنے والے باپ بیٹی کے آخری رسومات ان کے آبائی گائوں میں انجام دیا گیا ہے جہاں سکھ فرقے کے ساتھ ساتھ مسلانوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک17 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت17 سالہ محمد طاہر ولد محمد راشد ساکن منکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنسوما اچھ بل علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئیجن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔سومو گاڑی زیر نمبرJK03C-5518نے سنسوما اچھہ بل کے قریب ایک بائک کو ٹکر مار دی جس سے کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت ثقلین مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ، زینب مشتاق ولد مشتاق آہ بٹ ساکنانو ترہپو اچھ بل کے طور پر ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو قریبی اسپتال ایس ڈی ایچ اچھ بل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیاہے۔ادھر سرینگر جموںو شاہرہ پر گزشتہ روز ہوئے باپ بیٹی کے آخری رسومات ان کے آبائی گائوں گڈ پورہ آری پل ترا ل میں پیر کے روز انجام دیا گیا ہے جہاں سکھ فرقے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ہے جہاں ہر ایک آنکھ نم تھی۔










