مشیر فاروق خان نے ڈوڈہ حادثہ میں المناک اَموات پر دُکھ کا اِظہار کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ضلع ڈوڈہ میں نی بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں آٹھ اَفراد کی المناک حادثاتی موت اور متعدد زخمی ہونے پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہا ر کیا ہے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں مشیر فاروق خان نے جاں بحق ہونے والے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی اور دلی ہمدردی اور زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ ضلعی اور صوبائی اِنتظامیہ کام پر ہے اور زخمیوں اور سوگوار کنبوں کوہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔