سرمد حفیظ کا دورۂ کوکر ناگ کا علاقے کو سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دی جائے گی

کوکر ناگ / /سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نےکوکر ناگ کا دورہ کیا اور وہاں سیاحوں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ مقامی لوگوں اور زائرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ حکومت کوکر ناگ کو اس کے مناسب وقار اور تاریخی حثیت سے فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوکر ناگ کو سونہ مرگ ، یوسمرگ ، دودھ پتھری کے سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ سرمد حفیظ نے کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جائے گا جس کیلئے سیاحتی مقامات پر باقاعدگی سے صفائی مہم چلائی جا رہی ہے اس کے علاوہ مقامی افراد اور اسٹیک ہولڈرز کیلئے یکساں طور پر سیاحت کے مقامات کی ماحولیات کو برقرار رکھنے کیلئے آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر سیاحت جموں وویکا نند رائے ، سی ای او کوکر ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ مقامی پی آر آئی کے ممبران بھی موجود تھے ۔