سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کوروناوائرس کے چلتے چھوٹے بچوںکی ذہنی صحت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے بیچ5 اقدامات روبہ عمل لانے سے بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔نمائندےکے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک چارٹ اپ لوڈ کیا ہے جس میں بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے5 باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔چارٹ یانقشے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا ء کے بیچ بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کیساتھ غیر مشروط و بے پناہ محبت کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔چارٹ میں والدین سے کہا گیا ہیکہبچوں کی بات کو غور سے سنیں اور ان کیساتھ عزت سے پیش آئیں، بچوں کیساتھ جذباتی طور جڑے رہیں، ان کیساتھ مناسب وقت گذاریں اور جب بچے ضرورت محسوس کریں توالدین ان کے لئے دستیاب رہیں اور حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کے ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔










