ڈرون حملوں سے نمٹنے کیلئے فوج کی نئی پہل

سرینگر// جموں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ڈرون کی گردش کے بعد رفاعی نظام کی مضبوطی کرکے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج نے پونچھ اور راجوری میں الیکٹرانک اپوٹک سے لیس گاڑی تعینات کر دی ہے۔سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں گزشہ روز ائر فورس سٹیشن پر ڈرون حملوں اور آئے روز بڑھتی ڈرون سرگرمیوں کے چلتے کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنا نے کیلئے فوج متحرک ہوگئی ہے اور جموں میں کنترول لائن کے نزدیک ڈرون حملوں کو ناکام بنانے اور دیگر کاروائی پر نظر گزر رکھنے کیلئے جدجد سہولیات سے لیس گاڑی متعارف کرائی گئی دفاعی ذرائع کے مطابق گاڑیالیکٹرانک اپتوک سہولیات سے لیس ہے جو پونچھ اور راجوری علاقے میں ڈرون سرگرمیوں پر نِظر گزر رکھنے کیلئے رکھیں گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نظام سے ایک تو ڈرون سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے گی ساتھ ہی ڈوران حملے کو بروقت ناکام بنایا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈرون کی بڑھتی نقل و حمل اور فضائیہ اسٹیشن پر حملے کے بعد فوج متحرک ہوگئی یے اور اس طرح کی کارروائی کو روکنے کیلئے لا ئحہ عمل مرتب دیا جا رہا ہے ۔