سری نگر//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے سینٹرل پیکیج آف انوینٹس ( سی پی آئی ) کے تحت سبسڈی کے معاملات کی منظور ی سے متعلق سٹیٹ سطح کی کمیٹی ( ایس ایل سی ) کی الگ الگ میٹنگ کی صدارت کی ۔ اِس کے علاوہ 30 فیصد سینٹرل کیپٹل انوسٹمنٹ انسنٹیوفار ایکسس ٹو کریڈٹ( سی سی آئی آئی اے سی ) صنعتی ترقیاتی سکیم ( آئی ڈی ایس۔2017) کے لئے سرمایہ کاری کی ترغیب کی منظور ی بھی دی گئی ۔ایس ایل سی نے 100 فیصد اِنشورنس سبسڈی ، 3 فیصد اِنٹرسٹ سبسڈی اور 30 فیصد سی سی آئی آئی اے سی کے مقدمات کی منظوری دی جس میں جموں و کشمیر کے لئے 11.38 کروڑروپے ہیں۔ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترا اور ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیرتزئین مختار نے 33 فیصد سبسڈی معاملات جو 3فیصد اِنٹرسٹ سبسڈی ، 100 فیصد اِنشورنس سبسڈی اور 30 فیصد سی سی آئی آئی اے سی آئی ڈی ایس کے تحت پیش کئے۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام جنرل منیجروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ ڈی آئی سی میں زیر اِلتوأ کیسوں کو نمٹائیں تاکہ وسیع پیمانے پر کووِڈ مدت کے دوران یونین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو مراعات فراہم کی جائیں تاکہ یوٹی میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ڈائریکٹرکے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ سی جموں کے افسران ، ڈائریکٹر فائنانس آئی اینڈ سی آر سی کوتوال ، چیئرمین فیڈریشن آف انڈسٹریزجموں رتن ڈوگرہ ، جے کے ڈی ایف سی اور بینکوں کے نمائندوں ، ڈی آئی سی جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ اور اودھمپور کے جنرل منیجروںنے جموں سے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔










