چیف سیکرٹری نے ممبر جموں و کشمیر واٹر ریسورس ریگولیٹری اتھارٹی کو اپنے عہدے کا حلف دلایا

چیف سیکرٹری نے ممبر جموں و کشمیر واٹر ریسورس ریگولیٹری اتھارٹی کو اپنے عہدے کا حلف دلایا

سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے کشور چندر نائیک کو جموں و کشمیر آبی وسائل ریگولیٹری اتھارٹی ( جے کے ڈبلیو آر آر اے ) کے ممبر کی حثیت سے اپنے عہدے کا حلف دلایا ۔ کشور چندر نائیک سابق چئیر مین سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ کی حثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ ان کی مہارت جموں و کشمیر اسٹیٹ واٹر ریسورس ریگولیٹری اتھارٹی کے کام کو مزید مستحکم کرے گی ۔ ہفتے کے شروع میں اے پرمیشم نے جموں و کشمیر واٹر ریسورس ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر کی حثیت سے بھی حلف لیا ۔ اس سے پہلے اے پرمیشم نے مختلف صلاحیتوں میں واٹر منیجمنٹ کے مختلف اداروں میں خدمات انجام دی ہیں جن میں کرشنا ریور منیجمنٹ بورڈ ، گنگا فلڈ کنٹرول کمیشن ، سنٹرل واٹر کمیشن اور وزارت آبی وسائل شامل ہیں ۔