کپوارہ میں سڑک حادثہ، ایک خاتون ہلاک چار دیگر زخمی

دعویٰ

جموں، یکم فروری (یو این آئی) پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ایک جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی شب ایک آپریشن کے دوران راجوری کے خواص علاقے کے جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ باردو ضبط ہونے سے جنگجوؤں کے ضلع راجوری اور ضلع ریاسی میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو بحال کرنے کے منصوبے خاک میں مل گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں ایک اے کے47  رائفل، اس کے تین میگزین، 94 گولیاں، دو چینی ساخت کے پستول، ان کے دو میگزین، پانچ یو بی جی ایل گرینیڈ ایک کنوڈ ریڈیو سیٹ اور تین ریڈیو سیٹ انٹینیا شامل ہیں۔
یو این آئی

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

Priority
01UDR6
JK HOME GUARDS PROTEST

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں، یکم فروری (یو این آئی) سرمائی دارلحکومت جموں میں پیر کے روز ہوم گارڈس اہلکاروں نے ہاتھوں میں خالی کٹورے اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد ہمیں خوشی ہوئی تھی کہ ان ہمارے مسائل کو حل کیا جائے گا لیکن آج تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم 27 سو ماہانہ تنخواہوں پر کام کرتے ہیں جس سے ہمارے گھر کا گذارہ نہیں چلتا ہے۔
موصوف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی ملک کی باقی ریاستی کی طرح منیمیم ویجز دئے جائیں تاکہ کم سے کم ہم اپنے عیال کی کفالت کر سکیں۔
جاوید اقبال نامی ایک احتجاجی نے کہا کہ سال 2015 میں عدالت عظمیٰ نے ہمارے حق میں ایک حکمنامہ جاری کیا تھا لیکن اس کو چھ برس بیت جانے کے بعد بھی لاگو نہیں کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آج وردیوں میں ملبوس سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ روا رکھی جا رہی نا انصافی کو دور کیا جانا چاہئے۔
ہوم گارڈ ویلفئر ایسو سی ایشن کی صدر کمل شرما نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران ہمارے مسائل کا خیال رکھیں اور ہمارے حق میں جو عدالت عظمیٰ نے حکمنامہ جاری کیا ہے اس کو لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ماہ میں نو دن ڈیوٹی دینی پڑتی ہے باقی اکیس دن ہم کہاں جائیں گے لہذا ہمیں سال بھر ڈیوٹی لگ جانی چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کی باتیں کی جا رہی ہیں جب کہ دوسری طرف ہم خالی کٹورے لے کر سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔
یو این آئی

،،،،،،،،،،،،،،،،،

Priority
01UDR1
JK ROAD ACCIDENT

کپوارہ میں سڑک حادثہ، ایک خاتون ہلاک چار دیگر زخمی

سری نگر، یکم فروری (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ چار دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپوارہ کے کرال گںڈ علاقے میں پیر کی صبح قریب سوا سات بجے ایک گاڑی زیر نمبر HR51- 7420 ایک پل سے لڑھک کر نالے میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی اور مقامی لوگوں نے فوری طور گاڑی میں سوار مسافروں جن میں د و خواتین اور تین مرد شامل تھے، کو گاڑی کے شیشے توڑ کر باہر نکالا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت اسما دختر محمد اقبال ساکن کرال گنڈ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد مقبول بٹ، بشیر احمد بیگ، آصف احمد بٹ اور سبینہ بیگم ساکنان کرال گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع ہسپتال سے سری نگر ریفر کیا گیا ہے