وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ ( آر اینڈ بی ) میں 17اُمید واروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ ( آر اینڈ بی ) میں 17اُمید واروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سکرٹریٹ میں محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) میں تعینات کئے گئے 17 اُمیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔تقرری نامے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) انیل کمار سنگھ، ڈائریکٹرفائنانس آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ اَفسران کی موجودگی میں تقسیم کئے گئے۔وزیر اعلیٰ نے نئے تعینات اُمیدواروں کو مُبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض لگن، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے اور محکمہ کے کام کاج اور جموں و کشمیر کی ترقی میں بامعنی کردار اَدا کریں گے۔تقرری پانے والوں میں آٹھ سپروائزر اور آٹھ ملٹی ٹاسکنگ سٹاف (ایم ٹی ایس) شامل ہیں جنہیں آر اے ایس کے تحت تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک اُمیدوار کو ایس آر او۔43 کے تحت تقرری دِی گئی ہے۔