پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ ، ڈیزل پر کمی

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ ، ڈیزل پر کمی

نئی دہلی/یو این آئی// حکومت نے پٹرول کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس 2 روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے ، جبکہ ڈیزل پر محصول میں 7.50 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں جاری بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برآمد کیے جانے والے پٹرول پر آج سے 2.50 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی، جو پوری طرح خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) کی شکل میں ہوگی۔ پہلے یہ 50 پیسے فی لیٹر تھی۔ اس طرح 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔