omar_abdullah_dooran

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نے شری ماتا ویشنو دیوی روایتی یاترا روٹ کی بحال کیلئے 15 کروڑ روپے کی منظور ی دِی

سری نگر//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نے شری ماتا ویشنو دیوی روایتی یاترا روٹ کی بحالی کے لئے اِنتظامی منظور دی ہے جس کی تخمینہ لاگت 15کروڑ روپے ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ روایتی راستے کی بحالی کا مقصد اس کی تاریخی اہمیت کو محفوظ رکھنا اورپوتر سفر پر آنے والے یاتریوں کے لئے سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔شری ماتا ویشنو دیوی مندر جموں و کشمیر کے اہم مذہبی زیارتی مقامات میں شامل ہے جہاں ہربرس ملک بھر اور بیرونِ ملک سے لاکھوں عقیدت مند حاضری کے لئے آتے ہیں۔اِس منصوبے کے تحت روایتی یاترا روٹ کی بحالی اور بہتری پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ عقیدت مندوں کے لئے یاترا کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور آسان بنایا جا سکے جبکہ اس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں مذہبی زیارت مقامات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے ورثے اور روایتی تشخص کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔