وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی

کشمیر سپر لیگ کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

سری نگر// وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے’رابطہ‘ممبر قانون ساز اسمبلی بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ اوررُکن اسمبلی لال چوک شیخ احسان پردیسی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اَپنے اَپنے حلقوںسے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور یقین دلایا کہ عوامی بہبود اور ترقی سے متعلق معاملات پر مناسب توجہ دی جائے گی۔ بعد میں وزیراعلیٰ نے کشمیر سپر لیگ (کے ایس ایل) کے آرگنائزر مشتاق بشیر کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں سری نگر میں منعقد ہونے والی آئندہ کشمیر سپر لیگ۔ 2026 کے منصوبوںکے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر سپر لیگ کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی جرسی اور فٹبال کی رسم رونمائی بھی اَنجام دِی۔