آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں :ایران

آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں :ایران

تہران/یو این آئی// ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف سے چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدرکی ملاقات ہوئی جس دوران باقی قالیباف نے کہا کہ چین ایران کے درمیان سیاسی اقتصادی تعاون کو سراہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کومزید فروغ دیں گے ۔ باقر قالیباف نے کہا کہ ایران چین کے مضبوط تعلقات دنیا میں کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوں گے ، چین ایک ایسا ملک ہے جو مشکل اوقات میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے ، آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق مسائل حل کردیے ہیں تاہم امریکہ کو آبنائے ہرمزمیں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ ہوئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا۔