تل ابیب/یو این آئی// اسرائیل کے سابق فوجی سربراہ اوراپوزیشن لیڈر’ گادی آئزنکوٹ’ بنجامن نیتن یاہو سے آگے نکل گئے ہیں۔نئے عوامی سروے میں گادی آئزنکوٹ’ وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو سے آگے نکل گئے۔ یہ نتیجہ اپوزیشن شخصیات یائر لاپیڈ اور نفتالی بینیٹ کی عوامی حمایت میں کمی کے بعد سامنے آیا۔اسرائیل کے چینل 13 ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے سروے نتائج کے مطابق، 43 فیصد شرکاء نے آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے زیادہ موزوںقرار دیا اور39 فیصد نے نیتن یاہو کو ترجیح دی ہے۔سروے نتائج کے مطابق آئزنکوٹ، بینیٹ پر21 فیصد کے مقابلے میں 42 فیصد کی برتری رکھتے ہیں اورنیتن یاہو نے بینیٹ کو 41 فیصد کے مقابلے میں 44 فیصد سے پیچھے چھوڑ دیا۔










