سری نگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں ضلع کے نگروٹہ علاقے کے قریب پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جس میں ہریانہ کے تین اَفراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار کنبوں کے ساتھ دِلی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ارواح کے اَبدی سکون کے لئے دُعا کی ۔اُنہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے اَفراد کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی علاج اور نگہداشت فراہم کی جائے۔یہ حادثہ 13 اور 14؍ جون کی درمیانی شب جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے جگتی کرلی علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ اِس حادثے میں ہریانہ کے تین باشندے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو دیگرزخمی ہوئے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوگوار کنبوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر کے لئے دُعا کی۔
امریکہ میں 35 ہزار سے زائد ورک پرمٹ درخواستیں مسترد
شکاگو میں مندر پر فائرنگ کی سازش ، سفید فارم نوجوان گرفتار
قندھار میں بس اور ٹرک حادثہ ، 15 افراد ہلاک
عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ، خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ
ترکی: استنبول میں شدید بارش اور سیلاب سےدو افراد ہلاک، چھ صوبوں میں اسکول بند
40 عالمی میڈیا ادارو ںکا اتحاد، اے آئی کمپنیوں کیلئے بڑا چیلنج
یکم نومبر سے موبائل پرکال کرنے والے کا نام دکھائی دیگا
اسلام قبول کرنے پر مسلم پسماندہ طبقے کے ریزرویشن کا حق خودبخود نہیں ملے گا،سپریم کورٹ کا ریمارک
جنتر منتر کا احتجاجی مقام ختم کرنے کے معاملہ کی سماعت
:KASHMEDCON 2026اختتام پذیر،طبی تحقیق اور جدید علاج پر اہم تبادلۂ خیال










