سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل اَنٹرنس ایگزامینیشنز (جے کے بی او پی اِی اِی) نے آج جموں اور کشمیر کے سینٹروں میںتعلیمی سیشن 2026-27کے لئے بی فارمیسی اور ڈِی فارمیسی کورسز 2026 کے کام اَنٹرنس ٹیسٹ( سی اِی ٹی)کا اِنعقاد کیا۔یہ ٹیسٹ صوبہ کشمیرمیں یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر جبکہ صوبہ جموں میں گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر بھر سے مجموعی طور پر 1,684 اُمیدواروں نے شرکت کی۔اَنٹرنس ٹیسٹ کے پُر اَمن اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اِداروں اور کالجوں کی اِنتظامیہ اور قانون عملانے والے اِداروں کے تعاون سے تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے۔ یہ اِنتظامات چیئرپرسن جے کے بی او پی اِی اِی کی پروفیسر مینو مہاجن کی رہنمائی میں انجام دئیے گئے۔ امتحان کے دوران متعلقہ اِداروں اور کالجوں کے عملے کی مستعد نگرانی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار یا غیر منصفانہ واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔چیئرپرسن، بورڈ کے اراکین، سیکرٹری، کنٹرولر امتحانات اور جے کے بی او پی اِی اِی کے دیگر اَفسران نے جموں اور سری نگر میں کامن اَنٹرنس ٹیسٹ کی مسلسل نگرانی کی۔ اُنہوں نے امتحان کے احسن اور کامیاب انعقاد پر متعلقہ اداروں اور کالجوں کے عملے کے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹروں میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کی مجموعی نگرانی میں تعینات عملے کا شکریہ اَدا کیا۔
امریکہ میں 35 ہزار سے زائد ورک پرمٹ درخواستیں مسترد
شکاگو میں مندر پر فائرنگ کی سازش ، سفید فارم نوجوان گرفتار
قندھار میں بس اور ٹرک حادثہ ، 15 افراد ہلاک
عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ، خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ
ترکی: استنبول میں شدید بارش اور سیلاب سےدو افراد ہلاک، چھ صوبوں میں اسکول بند
40 عالمی میڈیا ادارو ںکا اتحاد، اے آئی کمپنیوں کیلئے بڑا چیلنج
یکم نومبر سے موبائل پرکال کرنے والے کا نام دکھائی دیگا
اسلام قبول کرنے پر مسلم پسماندہ طبقے کے ریزرویشن کا حق خودبخود نہیں ملے گا،سپریم کورٹ کا ریمارک
جنتر منتر کا احتجاجی مقام ختم کرنے کے معاملہ کی سماعت
:KASHMEDCON 2026اختتام پذیر،طبی تحقیق اور جدید علاج پر اہم تبادلۂ خیال










