manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے آپریشن سندور کا ایک سال مکمل ہونے پر آرمڈ فورسز کی بہادری کو سلام پیش کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آپریشن سندور کا ایک سال مکمل ہونے پر ہندوستانی آرمڈ فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کیاہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک بیان میں کہا،’’جب ہم آپریشن سندورکا ایک سال مکمل ہونے کی تقریب منارہے ہیں، تو ہم وردی میں ملبوس اُن مرد و خواتین کوعقیدت کے سلام پیش کرتے ہیں جن کے پختہ عزم اور غیر معمولی ہمت و جرأ ت نے پہلگام میں معصوم شہریوں کا نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دِیا۔ آپریشن سندور ایک اعلان ہے جو عزم میں کندہ ہے کہ ہماری بہادر آرمڈ فورسز کسی بھی قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کا تحفظ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا مظہر ہے اور ہم دہشت گردانہ نیٹ ورک کو ختم کرنے اور دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔‘‘