سرویش رائے نے وزیر جنگلات سے ملاقات کی

سرویش رائے نے وزیر جنگلات سے ملاقات کی

جموں//نئے تعینات ہوئے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ (ایچ او ایف ایف) جموں و کشمیرسرویش رائے نے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا سے ان کے دفترکے چیمبر میں ملاقات کی۔سرویش رائے نے سریش گپتا کے ریٹائرمنٹ کے بعد فارسٹ فورس کی سربراہی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ سرویش رائے اَپنی نئی ذمہ داری میںیونین ٹریٹری میں جنگلاتی انتظام، تحفظ کے اقدامات اور جنگلی حیات کے انتظام کی نگرانی کریں گے۔وزیر نے ایچ او ایف ایف کے لئے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہا رکیا اورکہا کہ سرویش رائے کا تجربہ اور قیادت محکمہ کی ماحولیاتی تحفظ اور جموں و کشمیر میں ماحولیاتی توازن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گی۔