سکینہ ایتو نے جی ڈی سی پونی ریاسی کے نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا

ریاسی//وزیر برائے تعلیم ، صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود محترمہ سکینہ ایتو نے آج ریاسی ضلع میں گورنمنٹ ڈگری کالج ( جی ڈی سی ) پونی کے نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا جو علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو وسعت دینے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا اکیڈمک بلاک طلبہ کیلئے ایک ساز گار تعلیمی ماحول فراہم کرے گا اور کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ریاسی کلدیپ راج دھوبی ، ایم ایل اے گلاب گڑھ انجینئر خورشید احمد ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز ، پرنسپل جی ڈی سی پونی ریاسی ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سینئر افسران ، فیکلٹی ممبران ، طلبہ اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔