این سی سی کے بنیادی اصولوں اورمقاصدکی جانکاری دی گئی
سری نگر//این سی سی جی پی سری نگرکے265این سی سی کیڈیٹس کیلئے مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ کااہتمام این سی سی بارہمولہ کی تھرڈبٹالین کے ذریعے پہلی بار نوگام میں پر سکون ماحول کے درمیان کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابقپی آر او ڈیفنس سری نگرنے بتایاکہ 265این سی سی کیڈیٹس جس میں لڑکے اورلڑکیاں شامل تھیں،کیلئے جے کے ایل ،چنارکارپس،نارتھرن کمانڈاورجموں وکشمیر ڈی آئی پی آرجے کے نے تعاون دیا۔معلوم ہواکہ اس تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے این سی سی کیڈیٹس کوجسمانی اورذہنی ورزش کی ترغیب دینے کیساتھ ساتھ این سی سی کے بنیادی اصولوں اورمقاصد کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ،جبکہ اُنھیں یہ بھی بتایاکہ کسی بھی آفت یامشکل ترین صورتحال کاکیسے مل جلکر مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔










