چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے جموںوکشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے جموںوکشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا

بنیادی ڈھانچے او رصلاحیت بڑھانے کے اقدامات کا معائینہ کیا

سری نگر//چیف ایگزیکٹیو آفیسر فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز اَتھارٹی آف اِنڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) راجیت پنہانی نے سری نگر کے دورے کے دوران فوڈ لیبارٹری کشمیر کا دورہ کیاتاکہ اس کے کام کاج کا موقعہ پر جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران، سی اِی او ایف ایس ایس اے آئی نے مائیکرو بائیولوجیکل سیکشن، کیمیکل سیکشن اور ایچ ای ای سیکشن سمیت مختلف سیکشنوں کا چکر لگایا اور لیبارٹری کے تکنیکی عملے سے بات چیت کی۔اِس کے بعد چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میںسٹیٹ ڈرگ کنٹرولر جموں و کشمیر، جوائنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی، ڈِپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر، اکاؤنٹس آفیسر ایف ڈِی اے اور فوڈ اینالسٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سری نگر و جموں نے شرکت کی۔کمشنر،فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں لیبارٹری کی تجزیاتی صلاحیتوں، ٹیسٹنگ کارکردگی، این اے بی ایل ایکریڈی ٹیشن، بنیادی ڈھانچے، اَفرادی قوت کی صورتحال اور جموں و کشمیر بھر میں فوڈ ٹیسٹنگ سہولیات کو مستحکم کرنے کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا گیا۔ بتایا گیا کہ فوڈ لیبارٹری کشمیر ایک ایف ایس ایس اے آئی سے نوٹیفائیڈ اور این اے بی ایل سے ایکریڈیٹیڈ سہولیت ہے جو جی سی۔ایم ایس/ایم ایس، ایل سی۔ایم ایس/ایم ایس اور آئی سی پی۔ایم ایس جیسے جدید آلات سے لیس ہے۔ لیبارٹری کے پاس فی الحال 354 پیرامیٹرز پر مشتمل این اے بی ایل سکوپ موجود ہے جس میں 77 کوالٹی اور 277 سیفٹی پیرامیٹرز شامل ہیں۔پرزنٹیشن میں گزشتہ تین مالی برسوںکے دوران انجام دیئے گئے ٹیسٹنگ کے کام کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ لیبارٹری نے 2023-24 میں 11,479، 2024-25 میں 9,938 اور 2025-26 میں 6,722 نمونوں کا تجزیہ کیا جن میں سے بالترتیب 440، 266 اور 381 نمونے غیر معیاری پائے گئے۔میٹنگ میں جانکاری دِی گئی کہ 31؍ مارچ 2027 ء تک لیبارٹری کے دائرہ کار کو 3500 پیرامیٹرز تک وسعت دینے کے اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں جن میں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات، پھل اور سبزیاں، اناج اور اناج سے بنی مصنوعات، تیل اور چکنائی اور ہندوستانی مٹھائیاں جیسی اہم اشیأ شامل ہیں اور طویل مدت میں 5,000 پیرامیٹرز کی وسیع تر کوریج حاصل کرنا ہے۔کمشنر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی کو لیبارٹری کے کام کاج کو متاثر کرنے والی اہم رُکاوٹوں سے آگاہ کیاجن میں ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور تکنیکی اُفرادی قوت کی کمی شامل ہے۔ اُنہوں نے تکنیکی اَفرادی قوت، کیمیکلز، سی آر ایم استعمال کی اشیأ وغیرہ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز کی منظوری میں ان کی مداخلت بھی طلب کی۔ اُنہوں نے سری نگر اور جموں میں نئی لیبارٹری عمارت کی تعمیر اور ٹیسٹنگ کی مقدار و حجم کو بہتر بنانے کے لئے سہولیت کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے مالی و تکنیکی اِمداد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔کمشنر نے سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی کو لیبارٹری کے کام کاج کو متاثر کرنے والی اہم رکاوٹوں سے آگاہ کیا، جن میں ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور تکنیکی افرادی قوت کی کمی شامل ہے۔ انہوں نے تکنیکی افرادی قوت، کیمیکلز، سی آر ایمز اور صرفی اشیاء￿ وغیرہ کی بھرتی کی تجویز کی منظوری کے لیے ان کی مداخلت کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے سرینگر اور جموں میں نئی لیبارٹری عمارت کی تعمیر اور ٹیسٹنگ کی مقدار و حجم کو بہتر بنانے کے لیے سہولت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی و تکنیکی امداد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔فوڈ لیبارٹری کشمیر فی الحال ایک پرانی، مشترکہ ڈرگ اینڈ فوڈ لیبارٹری کمپلیکس میں واقع ہے جہاں جدید آلات اور مخصوص انسٹرومنٹ سیکشنز کے لئے جگہ محدود ہے۔محکمہ نے طویل مدتی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پرسکاسٹ اور آئی یو ایس ٹی سمیت سرکاری اداروں میں موجود سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے، مناسب تکنیکی و افرادی قوت کی مدد کے ساتھ جموں و کشمیر بھر میں ایک مربوط فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نیٹ ورک تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس اقدام کا مقصد مجموعی ٹیسٹنگ صلاحیت کو وسعت دینا اور یونین ٹیریٹری کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والے نمونوں کے بروقت تجزیے کو یقینی بنانا ہے۔کمشنرفوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر نے راجیت پنہانی کا فوڈ لیبارٹری کشمیر کے دورے اور اس کے کام کاج، تجزیاتی صلاحیتوں اور صلاحیت سازی کی ضروریات میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ اَدا کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے لیبارٹری کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر ایف ڈی اے کے حکام سے اپیل کی کہ وہ اسے مزید مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھیں۔اس دورے اور جائزے سے محکمے کی جانب سے فوڈ ٹیسٹنگ سہولیات کی جدید کاری، این اے بی ایل ایکریڈیٹیڈ تجزیاتی صلاحیت میں توسیع اور جموں و کشمیر بھر میں ایک مضبوط، مربوط اور سائنسی طور پر مستحکم فوڈ لیبارٹری نیٹ ورک کے قیام کی کوششوں کو مزید تقویت ملنے کی اُمید ہے۔