شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026

لیفٹیننٹ گورنر نے شری بڈھا امرناتھ جی یاترا کو جھنڈ ی دِکھا کر روانہ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے سالانہ روحانی یاترا کے آغاز کے موقعہ پر آج بھگوتی نگر یاتری نواس سے شری بڈھا امرناتھ جی یاترا کے لئے عقیدت مندوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اُنہوں نے تمام یاتریوں کے لئے محفوظ، پُرسکون اور روحانی طور پر بامعنی سفر کی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا اور بڈھا امرناتھ جی میلے کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے باریک بینی سے ہم آہنگی اور جامع انتظامات کرنے پر بابا امرناتھ اور بڈھا امرناتھ یاتری نیاس کے ساتھ ساتھ وی ایچ پی اور بجرنگ دل، مقامی حکام، لنگر تنظیموں اور سول سوسائٹی گروپوں کا گہرا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے بابا امرناتھ اور بڈھا امرناتھ جی میلے کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے باریک بینی سے ہم آہنگی اورجامع اِنتظامات کرنے پر باباامرناتھ اور بڈھا امرناتھ یاتر ی نیاس کے ساتھ ساتھ وِی ایچ پی اور بجرنگ دَل، مقامی اِنتظامیہ، لنگر تنظیموں اور سول سوسائٹی گروپوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’بابا بڈھا امرناتھ کے دھام کا پوترسفر ایک گہرے روحانی اور روشن تجربہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ یاترا ہر عقیدت مند کے لئے گہری تبدیلی لاتی ہے اورزندگی کے سب سے گہرے حقائق سے روشناس کرتی ہے۔‘‘جھنڈی دکھانے کی تقریب میں ممتاز روحانی رہنماؤں، مذہبی سربراہان، عوامی نمائندوں،سینئرسول و پولیس اَفسران، سکیورٹی حکام، ممتازشہریوں اور بڑی تعداد میں پُرجوش عقیدت مندوں نے شرکت کی۔