سری نگر//حکومت نے محکمہ جل شکتی میں ایک انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو2016 سے غیر مجاز غیر حاضری پر سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک حکم نامے کے مطابق، نزہت شانو، انچارج اے ای ای (سول)،دُکٹر ایم ایس سلمانی، ساکنہ 183، گورنمنٹ ہاؤسنگ کالونی، سنت نگر راولپورہ سری نگر، کو 27 اکتوبر2016 سے ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری پر ریاست کی خدمات سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وہ 2007 میں اسسٹنٹ انجینئر (سول) کے طور پر تعینات ہوئیں اور انہوں نے یکم جنوری2011 سے 24 ماہ کے لیے مطالعہ کی چھٹی حاصل کی جس کے بعد اُن کی چھٹی میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔ تاہم، ڈیوٹی پر واپس آنے کے بجائے، انجینئرنزہت شانونے 180 دن کی زچگی کی چھٹی حاصل کی، جس کی منظوری بھی پوسٹ فیکٹو بنیادوں پر دی گئی۔ اس کے بعد 23 جنوری2015 سے 29 جون2016 تک 22 دن کی کموٹڈ چھٹی اور 524 دن کی اضافی عام چھٹی (بغیر تنخواہ کے) بھی پوسٹ فیکٹو بنیادوں پر ان کے حق میں منظور کی گئی۔چیف انجینئر کشمیر کی طرف سے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کے باوجود، خاتون انجینئرنزہت شانو نے یکم اپریل2016 سے2 سال کے لیے چائلڈ کیئر لیو کے لیے درخواست دی، جو اس کے حق میں منظور نہیں ہوئی۔ چونکہ اس نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کے بار بار نوٹس کا جواب نہیں دیا، مجاز اتھارٹی نے جے اینڈ کے سول سروس رول کے آرٹیکل113 کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے سرکاری خدمات(ملازمت) سے برطرف کردیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے رِیاسی میں ’ نشہ مُکت جموںوکشمیر مہم‘ کی قیادت کی
متعدداراکین اسمبلی اور وفود نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی
آسٹریلین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں ایک کنونشن کی صدارت کی
آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نچلی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔سکینہ اِیتو
زُبیر احمد نے بانڈی پورہ میں این ایم بی اے کی عمل آوری کا جائزہ لیا
رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا
ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی
آن لائن گیمنگ کے نئے اصول یکم مئی سے ہوں گے نافذ، حکومت نے قانون کو دی منظوری
خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج، مہیلا کانگریس کا 10لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا اعلان










