Bharati Pravin Pawar

یوگا کا عالمی دِن ۔2022ء

بھارتی پروین پوار نے اننت ناگ میں تقریبات کی قیادت کی

اننت ناگ//مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود بھارتی پروین پوار نے اننت ناگ کے مارٹنڈ سن مندر میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی یوم یوگا ۔2022 ء کی تقریبات کی قیادت کی۔بڑے پیمانے پر کامن یوگا پروٹوکول کے مظاہروں کی نمائش کرنے والے ملک گیر بین الاقوامی یوم یوگا کا ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر مشاہدہ کیا گیا اور مرکزی تقریب کی قیادت وزیرا عظم نریندر مودی نے کی۔ بین الاقوامی یوم یوگا کا آٹھویں ایڈیشن ’’ یوگا فارہیو مینٹی ‘‘ کے تھیم کے ساتھ منایا جارہا ہے۔مرکزی وزیر نے یوگا کے فوائد کے بارے میں اَپنے خطاب میں کہا کہ یوگا لوگوں کو ہمدر دی سے اکٹھا کرے گا اور اِتحاد کے احساس کو فروغ دے گا۔اُنہوں نے کہا کہ یوگا سے خوشی ، صحت اور سکون حاصل ہوتا ہے۔اُنہوں نے یوگا میں ہرفرد کی شرکت کی ضروری ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یوگا سے ذہنی اور جسمانی نشوو نما ہوتا ہے جو معاشرے کی مجموعی بہبود اور صحت مند طرز، زندگی کے لئے ضروری ہے ۔اُنہوں نے اننت ناگ میں یوگا ڈے کی تقریبات کا حصہ بننے پر خوشی کا اِظہار کیا او رضلع بھر میں متعدد پروگرام منعقد کرنے پر اِنتظامیہ کی ستائش کی۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ وہ یوگا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اور مرکزی حکومت نے پوری اِنسانیت کے فائدے کے لئے اسے نئی بُلندیوں تک لے جانے کے لئے وسیع پیمانے پر اِقدامات کئے ہیں ۔حکومت نے مشترکہ یوگا پروٹوکول کی مشق او رتربیت کو فروغ دینے کے لئے اِقدامات کئے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی وزیر مملکت نے ضلع میں شروع کئے گئے ترقیاتی اِقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف شعبوں میں مدد اور تربیت فراہم کر کے پیداواری سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع کو فروغ دیا گیا ہے اور ضلع میں کھیلو ں سے متعلق اور نوجوانوں پر مرکوز پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے 335 نوجوان اور ایکوکلب قائم کئے گئے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ ضلعی اِنتظامیہ سے 212 کھیل کے میدان قائم کئے گئے ہیں اور جلد ہی ہر پنچایت کے پاس اَپنا کھیل میدان ہوگا۔‘‘’ یوگا فار ہیو مینٹی ‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اِس برس بالخصوص معذور اَفراد ، ٹرانس جینڈر آبادی ، خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی پروگرام بنائے گئے ہیں۔ سورج مندر میں یوگا کے مظاہروں میں مختلف یوگا کے شائقین اور کھیلوں کے اَفراد نے حصہ لیا۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر ، وزارتِ آیوش کے اَفسران اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔