The condition of Yand Pahalgam road is very bad

ینڈ پہلگام روڑ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ

لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، اعلیٰ حکام سے معاملے میں مداخلت کی اپیل

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں ینڈ سے پہلگام تک مین سڑک کی انتہائی خستہ حالت کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے محکمہ آر ینڈ بی اور ضلع انتظامیہ اننت ناگ پر الزام عائد کیا ہے کہ سڑک کی طرف اس ترقیاتی یافتہ دور میں بھی کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو منٹوں کا سفر گھٹنوں میں طے کرنا پڑتا ہے جبکہ سیاحوں کو پہلگام پہنچنے کیلئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ینڈ سے پہلگام تک کی مین سڑک جو کہ محض کچھ کلو میٹر کا سفر ہے کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہو گئی ہے۔نمائندے کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت خستہ ہو گئی ہے اس ترقی یافتہ دور میں انتظامیہ لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے بڑے بڑے دعوئے کر رہی ہے تاہم اکسیویں صدی میں بھی اس علاقے میں سڑک کی خستہ حالت ان تمام دعوئوں کی پول کھول رہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اس معاملے کو لیکر کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کیا تھا تاہم انہوں نے بھی آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہو گی ہے کہ اس سڑک پر گاڈیوں میں چلنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی مرمت جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور سڑک کو جلد از جلد قابل آمد رفت بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں اور سیاحوں کو راحت حاصل ہو سکے۔