نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فعال معاملے 1818 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6394 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 4 ہزار 495 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 19 فعال معاملات میں کمی آئی ہے، حالانکہ اڈیشہ میں تین، جموں و کشمیر میں دو اور بہار میں ایک ایک، پنجاب اور راجستھان میں ایک ایک مریض کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 274 ہے اور اس مرض کو شکست دینے والے افراد کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 51 ہزار 703 ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5,30,753 ہے۔










