نئی دہلی/یواین آئی// ہندوستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان جمعرات کو یہاں دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری امیتابھ پرساد نے ہندوستان سے اور جنرل سعد محمد ایچ الکتری نے سعودی عرب سے کی۔ دونوں فریق نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ مذاکرات کے دوران کئے گئے بیشتر اہم فیصلوں پر عملدرآمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مقصد سے تربیتی تعاون، صنعتی شراکت داری، بحری تعاون اور فوجی مشقوں جیسے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تربیتی صلاحیتوں اور ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026
یوجی سی ۔این ای ٹی کے تین پرچے دوبارہ لیے جائیں گے
جموں و کشمیر میں شدید بارش کا امکان
عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں یقینی بنائیں
بی جے پی میں بڑے پیمانے پر تنظیمی ردوبدل
جموں و کشمیر میں 7656 روہنگیا اور 504 بنگلہ دیشی مقیم
15اگست سے قبل دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنایا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے شری راما کرشنا مہاسمیلن آشرم اننت ناگ کا دورہ کیا
ورچوئل ڈسیکشن ٹیبل ٹینڈرکی واگذاری کا معاملہ
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے جموںوکشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا










