dogs

ہندواڑہ میں آوارہ کتوں نے 15 افراد کو کاٹ کھایا

سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں جمعرات کو آوارہ کتوں کے حملے میں ایک ٹیچر اور دو بچوں سمیت کم از کم 15 افرادکو زخمی کر دیا ہے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ کے گنڈچوبوتارا کرال گنڈ گاؤں میں آوارہ کتوں نے خوف و ہراس پیدا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کتوں نے کم از کم 15 افراد پر حملہ کیا جنہیں ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔سرپنچ نصیر احمد خان نے تصدیق کی کہ کتے کے کاٹنے سے ایک ٹیچر اور دو چھوٹے بچوں سمیت 15 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا، مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ہے۔ اس دوران ساری صورتحال کی وجہ سے مقامی لوگوں جن میں خاص کر بچے اور خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔