پولیس کی منشیات مخالف مہم بڑے پیما نے پر جاری

ہندوارہ میں پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی

البدر کے 3مقامی اپر گرونڈ ورکروں کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر// پولیس نے اتوار کے روزشمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے سے جنگجوتنظیم البدر کے 3 بالائی ورکروں (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نمائندے نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ پی سی کرالگنڈ، 92 سی آر پی ایف اور 32 آر آر کی ایک مشترکہ پارٹی نے ہائی وے پر وانگم کراسنگ پر تین افراد کو روکا۔انہوں نے کہا، “ابتدائی پوچھ گچھ پر، افراد کی شناخت ناظم احمد بٹ ولد گ محمد بٹ، سراج دین خان ولد بشیر آہ خان اور عادل گل ولد غ محی الدین وانی کے طور پر کی گئی ہے انہوں نے بتایا سبھی گرفتارشدگان کھائی پورہ، کرالگنڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس اہلکار نے بتایا، “ان کی تلاشی پر، ایک پستول کے ساتھ ایک میگزین اور آٹھ راؤنڈز کے علاوہ ان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں”۔اْنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرالگنڈ میں یو ایل اے پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا، “ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تینوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم البدر سے ہے، اور انہیں پاکستان میں مقیم ہینڈلرز نے علاقے میں عسکریت پسندانہ کارروائیاں کرنے کے لیے کام سونپا تھا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔