ہندوارہ میں نہانے کے دوران،9سالہ لڑکا اور3لڑکیاں نالہ پہرئومیں ڈوب گئیں

ہندوارہ//جگرپورہ ہندوارہ اس وقت چیخ وپکار مچ گئی جب نالہ پہرو میں نہانے کے دوران مقامی گاوں کے ایک9سالہ لڑکا اور3 لڑکیاں نہانے کے دوران نالہ پہرو میں ڈوب گئیں۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق اس واقع کے فورا بعد آس پاس لوگوں مردوزن کی دریا کے کنارے جمع ہوئے اور کچھ نوجوانوں نے دریاں میں کود کر ان تمام بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا تاہم تمام بچوں کو سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایا گیا جہاں دو لڑکیاں ابھی بے ہوشی کی حالت میں تھیں۔مقامی زرائع نے ان چاروں بچوں کی شناخت 9سالہ نیم احمد ولد منظور احمد،17سالہ مہویش بشیر دختر بشیر احمد،18سالہ کلسومہ دختر غلام محمد خان جبکہ ایک لڑکی مہمان لڑکی تھی۔ جگر پورہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سرینگر کپوارہ شاہراہ آرم پورہ کے مقام پر نکل آئی اور محکمہ جیولوجی اینڈ مائنگ کیخلاف زوردار احتجاج کیا۔ اس دوران نائب تحصیلدار درگمولہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں معاملے کی نسبت سخت کاروائی عملانے کی یقین دہانی دی اس یقین دہانی پرمظاہرین نے اپنا احتجاجی ختم کیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا محکمہ جیولوجی اینڈمائنگ کے ملازمین سے لیکر افسران تک آپسی ساز باز کے نتیجے میں اس نالہ کی ہیت میشنوں کے زرہعے بگاڑ رہے ہیں اور اس میں بڑے بڑے کھڈے کھودیگئے جن کاپانی میں پتہ بھی نہیں چلتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی اس نالے سے ریت باجری نکالنے کا کام مکمل طور بند کیا جائے اور محکمہ جیولوحی اینڈ مائنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ان کی لاپروائی اور ملی بھگت سے اس نالے کی ہیت بگاڑ دی گئی ہیجسوجہ سیانسانی جانوں کازاں ہو رہا ہے۔