ہندوارہ میں ’’نام نہاد درویش ‘‘ نے خاتون پر حملہ کرکے ابدی نیند سلادیا

علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی

سرینگر///چوگل ہندورہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ’’نام نہاد درویش ‘‘ نے ایک مرید خاتون پر حملہ کرکے اس کو ابدی نیند سلادیا ۔ پولیس نے فوری کاررائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے چوگل ہندواڑہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک ’’نام نہاد درویش‘‘نے ایک خاتون کومبینہ طور پر قتل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے چوگل ہندواڑہ علاقے میں ایک خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے ہندواڑہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ایس ایم ایچ ایس سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ ملزم ’’دریش ‘‘بنا بیٹھا تھا اور لوگ خاص کر خواتین اس کے پاس اپنے مسائل لیکر آتی تھیں جبکہ کئی مریض بھی نام نہاد درویش کے پاس علاج کے نام سے آتی تھیں ۔