amit shah

ہمیں اکثریت ملی اور ہم نے وہ فیصلہ لیں جو کسی کے بس کی بات نہیں تھی

دفعہ 370ہٹا،رام مند بنا ، سی اے اے نافذ ہوا اور خواتین کو اپنے حقوق ملے / امیت شاہ

سرینگر // ہمین اکثریت ملی اور اس کو ہم نے دفعہ 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، سی اے اے کو نافذ کرنے کیلئے استعمال کیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔جبکہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گوہاٹی میں ایک روڈ شو کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’ عوام نے ہمیں 2014 اور 2019 میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کیلئے اکثریت کا استعمال کیا۔ ‘انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی حکومت ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ’’ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ جب ہم 400 کو پار کرنے کی بات کرتے ہیں تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بی جے پی کو 400 سیٹیں ملیں تو وہ ریزرویشن ختم کر دیں گے‘‘۔