کے وِی آئی بی کا جموں وکشمیر میں اُبھرتے ہوئے کارباریوں کیلئے ایک صنعتی ماحولیاتی نظام قائم

سری نگر// جموں وکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) نے جموںوکشمیر یوٹی میں مائیکرو اور دیہی صنعتی شعبے کے تحت ایک کاروباری ماحولیاتی نظام قائم کیا ہے۔ کے وِی آئی بی کا روزگار پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ہے ، جو جموںوکشمیر میں مختلف سکیموں کے تحت عملائے جارہے ہیں۔ جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) کھادی ، وِلیج اور مائیکرو اِنڈسٹریز سیکٹرکو منظم کرنا ،گائوں کی دیرپا ترقی ،منصوبہ بندی سے روایتی صنعتوں کی دیرپا ترقی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے۔کے وِی آئی بی بے روزگار نوجوانوں ، کاریگروں کو اَپنے گائوں ،مائیکرو اِنڈسٹریل یونٹس قائم کرنے میں مدد دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سہولیت فراہم کرتے ہیں۔کے وِی آئی بی کے مطابق کاریگروں کو ایک پائیدار ، متحرک گائوںاور روایتی صنعتی شعبوں کے قیام سے گاہک کی سمجھ رکھنے والی مصنوعات تیار کرنے اور دیہی برادری کے ایک مضبوط جذبے کو فروغ دینے کا اِختیار دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) کھادی او ردیہی صنعتی شعبوں کے ڈیزائن اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میںمدد کرتا ہے ۔مرکزی حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں میں مائیکرو انٹرپرائزز کا قیام سے روزگار کے مواقع پید اکرنے کے لئے دو سکیموں وزیر اعظم روزگار یوجنا ( پی ایم آر وائی ) اور رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( آر اِی جی پی ) کو ملاکر ایک نئے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی پروگرام کو پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) کے نام سے متعارف کرنے کی منظوری دی۔پی ایم اِی جی پی ایک مرکزی سیکٹر سکیم ہے جس کا اِنتظام مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم اَنٹر پرائزز ( ایم او ایم ایس ایم اِی)کی وزارت کرتا ہے ۔اِس سکیم کو کھادی اور گائوں کی صنعت کمیشن ( کے وِی آئی سی ) کے ذریعہ عملایا جاتا ہے جو وزارتِ ایم ایس ایم اِی کے اِنتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی آرگنائزیشن ہے جو قومی سطح پر واحد نوڈل ایجنسی ہے۔سکیم کے تحت سرکاری سبسڈی کے وِی آئی سی سے شناخت شدہ بینکوں سے فائدہ مندوں اور کاروباریوں کو ان کے بینک کھاتوں میں تقسیم کرنے کے لئے بھیجی جاتی ہے ۔عملانے والی ایجنسیاں ، کے وِی آئی سی ، کے وِی آئی بیزاور ڈی آئی سیز معروف غیر سرکاری آرگنائزیشن ( این جی اوز)،معروف خود مختار ادارے ، سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جیز ) ، نیشنل سمال اِنڈسٹریز کارپوریشن ( این ایس آئی سی ) میٹرس اودھیامی راجیوگاندھی یوایم یو ایم وائی جی نامی کے تحت پینل میں شامل ہیں۔اکتیس برس کی فریدہ اختر نے کے وِی آئی بی کی مدد سے انازبوتیک قائم کیا ہے جسے اننت ناگ کے ڈور و علاقے میں ٹرینڈسیٹر سمجھا جاتاہے۔فرید ہ اختر نے کہا،’’ میں خوش ہوں کہ میں ایک کاروباری ہوں لیکن یہ میرے لئے آسان کام نہیں تھا ۔ میں نے ایک مقامی درزی کے تحت کئی برس تک کام کیا جس نے مجھے ڈریس میکنگ کی بنیادی باتیں سکھائیں لیکن یہ بالکل روایتی ٹیلرنگ تھی۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈریس میکنگ میں کے وِی آئی بی کی مدد سے ڈیزائننگ کے طریقے سیکھنے کی ترغیب دی۔اِسی طرح نردیپ سنگھ نے خود کفیل بننے کے لئے کے وِی آئی بی کی مدد سے ایک یونٹ ’’ سنگھ ہائیڈرولک اکوپمنٹس ‘‘ قائم کیا۔