محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

کھاسی پورہ ترال کے گروارے میں چوری

سیف توڑ کراس میںجمع رقم چوروں نے لوٹ لی آبادی برہم

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال کے کھاسی پورہ علاقے میں ایک گروارے پر چوروں نے دوران شب ڈاکہ ڈال کرسیف کو توڑ اس میں جمع نقدی کو اڑا لیا ہے جسکی وجہ سے مقامی آبادی میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے علاقے کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے اس بارے میں تفصیلات طلب کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے سکھ مسلم آبادی والے علاقے کھاسی پورہ میں11اور12جولائی کی درمیانی رات کے دوران چوروں نے مقامی گروارے کی سیف کو توڑ کر اس میں موجود تمام نقدی کو اڑا لیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا وہ ایک نیا گروارہ بنانے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے ایک بڑا رقم اس سیف میں جمع کیا تھا جس کو لوٹ لیا گیا ہے اس دوران تمام لوگوں نے اس واردات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اورسیاسی کارکن اوتار سنگھ ترالی ایک بیان میں اس واقعی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ ،ایس ایچ او ترال اور تحصیلدرار ترال نے علاقے کا دورہ کر کے یہاں مقامی آبادی کے ساتھ اس واردات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔