dooran

کٹھوعہ میں پولٹری فارم کا شیڈ گرکیا

دو فراد جاں بحق تیسرا شدیدخمی،بارشوں کے بعد کئی حادثات رونما

سرینگر//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں گزشتہ بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر جانے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔جموں صوبے میں حالیہ بارشوں کیبعد اس طرح کے حادثات رونما ہوئے ہیں ۔جس میں لوگوں کو مال و جان کا نقصان اٹھانا پڑا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموںکے کٹھوعہ کے کرین گڈیال علاقے میں بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر آیا جس کے نیچے تین افراد دب گئے۔انہوں نے کہا کہ ان تین افراد میں سے دو کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کو زخمی حالت میں علاج و معالجے کے لئے پٹھان کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جموں کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعدعلاقے میں اس طرح کے کئی حادثار رونما ہوئے ہیں جن میں لوگوں کو مال و جان کو نقصان ہوا ہے۔