بدلتی ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی مہارت ملک کی مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی/ وزیر اعظم مودی
سرینگر این این بی // بھارت کی ترقی پر مسلسل تنقید کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ کچھ لوگ ملک کی پیش رفت سے کبھی خوش نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ایسے افراد کا موازنہ خاندان کے ایک ایسے رشتہ دار سے کیا جو ہمیشہ ناراض اور غیر مطمئن رہتا ہے۔کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی ’چھاتروں کی گونج‘** مہم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جھوٹ کی گونج‘ قرار دیا اور کہا کہ ملک کے نوجوان سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور انہیں گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔نیشنل نیوز بیور ( این این بی ) کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی ’چھاتروں کی گونج‘ مہم پر تنقید کرتے ہوئے اسے طنزیہ انداز میں ’جھوٹ کی گونج‘ قرار دیا اور کہا کہ ملک کے نوجوان سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور انہیں گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔گجرات کے وڈودرا میں ایک اجتماع کے دوران وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقعہ پر وزیر اعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم آج کا نوجوان سچائی کے ساتھ کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا، ’’ہر جگہ آپ کو ایسے لوگ ملیں گے جو ’جھوٹ کی گونج‘ کے ذریعے آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن آج کا نوجوان سچ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔‘‘وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں نوجوانوں سے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کو دیکھیں۔ انہوں نے خاص طور پر توانائی کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شمسی، ہوا، پن بجلی اور جوہری توانائی سمیت مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں مہارت حاصل کریں اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں۔مودی نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو اے آئی کے ماہرین بننے کی ضرورت ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستانی نوجوان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی مہارت اور جدت طرازی ملک کی مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تاہم بعض عناصر ایسے ہیں جو بھارت کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے یا ان پر خوش ہونے کے بجائے مسلسل اعتراضات کرتے رہتے ہیں۔










