سری نگر//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رواں سال کے سیلاب سے متاثرہ اَفراد کے لئے جاری اِمدادی، بحالی اورباز آباد کاری کے اَقدامات کا جائزہ لیا اور صوبہ جموںبھر میں جاری بحالی کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے ڈویژن بھر میں جاری امدادی، بحالی اور باز آباد کاری کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے جانی نقصان، زخمیوں اور مکانات و املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اور بحالی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جا رہی امداد اور ریاستی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے زیرِ التوا معاملات، خصوصاً قدرتی آفات کی وجہ سے بے زمین ہونے والے خاندانوں سے متعلق کیسز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے جانی نقصان، زخمیوں اور مکانات و املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متاثرہ کنبوں کے لئے جاری اِمداد اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متاثرہ کنبوں کو فراہم کی جانے والی اِمداد اور ریاستی اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے زیرِ اِلتوأ معاملات بالخصوص آفات ِ سماوی کی وجہ سے بے زمین ہوئے کنبوں سے متعلق معاملات کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔وزیرِ اعلیٰ کو مختلف اضلاع میں سڑکوں اور پُلوں کو پہنچنے والے وسیع نقصان اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف اِداروںبشمول روڈز اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی)، نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈِی سی ایل) اورسمپارک سمیت مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کئے گئے خراب شدہ سڑکوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔عمر عبداللہ نے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی مربوط اور وقتی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ متاثرہ اور دُور دراز علاقوں سے رابطہ بحال کرنے کو ترجیح دی جائے۔ اُنہوں نے بحالی کے کاموں کی قریبی نگرانی کرنے پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ جہاں بھی ضرورت ہو دیرپا اور مستقل بحالی کے کاموں کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں اضلاع میں ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز کی دستیابی اور اِستعمال کا جائزہ لینے کے علاوہ مویشیوں، مویشیوں کے شیڈوں اور فصلوں کو ہوئے نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اِنتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ موسم سے متعلق کسی بھی مزید ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے تیار رہیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِمداد متاثرین تک بلا تاخیرپہنچ جائے۔ اُنہوں نے بین ڈیپارٹمنٹل کورآرڈی نیشن کو مسلسل برقرار رکھنے اور اِمداد، بحالی اورباز آبادکاری کے اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں وزرأ سکینہ اِیتو، جاوید رانا اور جاوید ڈار اور وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، وزیرِ اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈِی ڈِی)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈِی)، پرنسپل سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ جنرل ایس ڈی آر ایف (ایس ڈِی آر ایف)، صوبائی کمشنر جموں، محکمہ صحت و طبی تعلیم اور محکمہ سکولی تعلیم کے اِنتظامی سیکرٹریز، آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر، صوبہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، متعدد محکموں کے سربراہان، بی آر او، سمپارک ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈِی سی ایل کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی جبکہ جموں میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔










