سرینگر//کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں حالیہ دنوں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سرینگر میں ایس او پیز کی عمل آوری کے سلسلے میں سرگرمیاں تیز کی ہیں ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق کووڈ ۔19کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے کے سلسلے میں انتظامیہ کی ہدایت پر سرینگر کے لال چوک ،ریگل چوک ،ریذیڈنسی روڑاور دیگر با زاروں میں گاڑیوں میں لائواسپیکروں پر اعلان کیا جارہا تھا کہ لوگ ماسک پہنتے ہوئے بازاروں چلیں ۔اس دوران ہر خاص وعام سے اپیل کی جارہی تھی کہ کوئی بھی بغیر ماسک کے بازاروں یا دفاتر یا دسرے حساس مقامات پر چلنے کی کوشش نہ کریں ۔اس دوران ہر کسی کو متنبع کیاگیا کہ جو بھی شخص بغیر ماسک کے پکڑا جائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ادھر ماہرین اس بات زور دے رہے ہیں کہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرکو اپنانے سے ہی واحد سبیل ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ لوگ اب اس وبائی بیماری کے تقاضوں اور اس میں مبتلا ہونے کے محرکات سے واقف ہوئے ہیں اسلئے بیڑ بھاڑ سے بچ کے رہیں اور ماسک لگا کر ہی چلیں ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ایک شخص کے مبتلا ہونے تک لوگوں کے خطرہ ہے اس لئے جاری شدہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ان کہنا ہے کہ اب تک جموں وکشمیر میں بھی اس وبائی بیماری سے ہزاروں جانیں چلی گئیں اور لاکھوں لوگ مبتلا ہوئے ۔لہٰذا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس حوالے سے کسی بھی طرح سمجھوتہ کرنا جائز بھی نہیں ہے ۔انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے ایک بار پھر متحرک ہوئے ہیںاور ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔اس بارے میں لوگوں کو بھر تعاون دینا چاہئے تاکہ اس وبائی اور مہلک بیماری سے لوگ دور رہ سکیں گے ۔










