کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جموں وکشمیر میں پی ایم وشوکرما یوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں // کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے آج جموں و کشمیر میں پی ایم وشوکرما یوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں اس حکومتی اقدام کی عمل آوری کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اس سکیم کے تحت بڑھائیوں، لوہاروں، کپڑے دھونے والے مزدوروں اور حجاموں سمیت روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو ہنر مندی تک رَسائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ، بنیادی اور اعلیٰ تربیت پر مشتمل مہارت کی اَپ گریڈیشن، 15,000 روپے کی ٹول کٹ کی ترغیب، ایک لاکھ روپے (پہلی قسط) تک بغیر ضمانت کے کریڈٹ سپورٹ اور دولاکھ روپے (دوسری قسط) پانچ فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کی جائے گی۔سوربھ بھگت نے تمام شراکت دار محکموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تال میل پر زور دیا اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شناخت شدہ وشوکرمائوں کی ہنر مندی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دورانِ میٹنگ محکمہ صنعت وحرفت نے پی ایم وشو کرما پورٹل پر آن لائن رجسٹرڈ درخواست دہندگان کی تازہ ترین فہرست شراکت داروں کے درمیان شیئرکی جسے روزانہ کی بنیاد پر اَپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ نے مزید بتایا کہ پی ایم وشوکرما پورٹل پر اَب تک دِلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کی تقریباً68,476 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کی تقریباً 68476 درخواستیں پی ایم وشوکرما پورٹل پر موصول ہوئی ہیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ تقریباً 2,334 اُمیدواروں کو پانچ ٹریڈز کے تحت لیول 3 کی تصدیق میں کلیئر کیا گیا ہے جن میں ٹیلر (درزی)، بڑھئی (ستھر)، میسن (مستری)، حجام (نائی) اور باسکٹ میکر شامل ہیں۔ جموں، اننت ناگ، کولگام، اودھمپور، پلوامہ اور شوپیاں کے اَضلاع میں سب سے زیادہ لیول کی 3 تصدیق شدہ رجسٹریشن ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایس ڈی سی ) کے ساتھ 53 سرکاری آئی ٹی آئیز کے اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں ۔نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایس ڈی سی ) ان آئی ٹی آئیز کو ٹول کٹس بھیجنے کے عمل میں ہے۔ اِس کے علاوہ 22 سرکاری پولی تکنیک کو بھی اس سکیم کے تحت ان کاروباروں کے لئے ہنرمند بنانے کے لئے شامل کیا گیا ہے جو آئی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ پی ایم وشوکرما پورٹل پر تربیتی اداروں کی رجسٹریشن کے لئے ہینڈ ہولڈنگ ورکشاپ کا بھی اِنعقاد کیا جائے گا۔ ٹرینرز کی لازمی ٹریننگ آف ٹرینر سرٹیفیکیشن پروگرام کے لئے شناخت کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایم ڈی جے کے ایس ڈی ایم کی رہنمائی میںسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک کور گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایڈیشنل سکریٹری ایس ڈی نارائن دت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی روی گپتا، ایچ او ڈی/ او ایس ڈی جے کے ایس ڈی ایم سیّد تبسم گیلانی ، او ایس ڈی جے کے ایس ڈی ایم خالد شیخ اور ایس ای او این ایس ڈی سی جموں و کشمیر شامل ہیں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ایڈیشنل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و حرفت،ریجنل ڈائریکٹر آر ڈی ایس ڈی ای ، جوائنٹ ڈائریکٹر آر ڈی ایس ڈی ای، پی ایم وشوکرما یوجنا،پروجیکٹ ہیڈ این ایس ڈی سی نئی دہلی ، سٹیٹ انگیج منٹ آفیسر این ایس ڈی سی اور کنسلٹنٹ مرکزی ایم ایس ڈی ای نے شرکت کی۔