سری نگر//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج اننت ناگ ، سری نگر اور گاندربل کے اَضلاع کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، وائس چیئرپرسن ، سرپنچوں اور نائب سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ آنے والے شری اَمرناتھ جی یاترا جو30؍ جون 2022 ء سے ہو رہی ہے، کے لئے ان کا تعاون حاصل کیا جاسکے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر پنچایتی راج خالد مجید ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اور اننت ناگ ، سری نگر اور گاندربل اَضلاع کے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے یاترا کی تاریخی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھارئی چارے کی مثال دیتی ہے اور اِس طرح یہ توقع کی جاتی ہے کہ عام لوگوں کے علاوہ نچلی سطح کے لیڈران اس کا خیر مقدم کریں گے ۔یاتری اور عقیدت مند یہ پوتر سفر بغیر کسی پریشانی کے کریں گے تاکہ وہ محبت اوراَمن کا پیغام لے کر گھر واپس جائیں گے ۔ بتایا گیا کہ اگر چہ تمام ضروری اِنتظامات کے لئے حکومتی مشینری چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے پھر بھی تینوں درجوں کے نمائندوں کی شمولیت ملک کے طول و عرض سے یاترا پر آنے والے یاتریوںکے لئے ایک اچھا اشارہ دے گی۔اِس کے علاوہ صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کے نظام ، مصنوعی بیت الخلاء اور کلر کوڈ ڈکوڈا دان کی تنصیب کے لئے یاترا کے دوران بائیو میڈیکل ، بائیوڈ یگر یبل او رنان بائیو ڈیگر یڈیبل کوڑا کرکٹ کو الگ کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال اور غور و خوض ہوا۔منتخب نمائندوں نے بھی یاترا کے اَحسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اَپنے جوش و خروش کا اِظہار کیا جو ان کے بقو ل کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے 2برس کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے ۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ کے اَفسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام نمایاں مقامات پر بینروں اور ہورڈ نگس لگا کر پوتر گپھا کے راستے میں سخت بیداری مہم چلائیں ۔ اِس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت کی کوششوں میں منتخب نمائندوں کی ایسو سی ایشن بہت مدد گار ثابت ہوگی ۔










