محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے پربھاری آفیسر بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کی فالو اَپ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج (مینٹر سیکرٹری) مندیپ کور نے آج بذریعہ ورچیول موڈ پنچایت سری خواجہ بلاک لسانہ کی پرابھاری آفیسر ’ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ‘ فالو اَپ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اُنہوں نے ترقیاتی اِشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں پنچایت میں ڈیلیوری ایبل کی صورتحال بھی شامل ہے اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے ساتھ مکمل فالو اَپ میٹنگ کی۔اس اہم پروگرام کے دوران عام لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبات کے جواب میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے بعد منظور شدہ کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ زراعت او رجنگلات کو ہدایت دی کہ وہ پنچایت سری خواجہ میں قدرتی وسائل کی دستیابی کے بارے میں ایک جامع رِپورٹ پیش کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو پنچایت اکائونٹ اسسٹنٹ سے جموںوکشمیر پنچایت پورٹل پر پنچایت کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے اَپ لوڈ کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔کمشنر سیکرٹری نے پنچایتی عمارت کی دیواروں پر منریگا اور پی ایم اے وائی کے اِستفادہ کنند گان کی فہرست آویزاں کرنے کو بھی کہا ۔ اُنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں پیدائش اور اَموات کے اِندراج کی نگرانی کریں اور اس سلسلے میں ماہانہ پیش رفت رِپورٹ شیئر کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو سر ٹیفکیٹ کے آف لائن جاری کرنے کے خلاف خبردار کیا۔مندیپ کور نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ بلاک لسانہ میں بی ڈی سی عمارت کی تعمیر کے لئے زمین کی دستیابی کے دستاویزات جمع کریں ۔ اُنہوں نے پنچایت گھر کے قریب سری خواجہ میں سی ایس سی ( پنک لیڈیز ٹوائلٹ ) کی تعمیر کی منظوری دی۔اُنہوں نے اَفسران سے پانی سمیتی ، صحت اور صفائی ستھرائی ، حیاتیاتی تنوع کی اِنتظامی کمیٹیوں اور جنگلات کے حقوق کی کمیٹیوں سمیت تمام کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لئے کہا۔کمشنر سیکرٹری نے 7رجسٹروں کا بھی معائینہ کیا جو تمام پنچایتوں کے لئے لازمی ہیں اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جی پی ڈی پی کو اَپ ڈیٹ کریں جو کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوران وضع کیا گیا تھا ، ایک ہفتے کے اَندر اور jkpanchayat.in اوراِی گرام سوراج جیسے تمام پورٹل پر اَپ لوڈ کریں۔