سری نگر//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے آج جموںوکشمیر میں سنکل یوز پلاسٹک( ایس یو پی ) کے خاتمے کے لئے جامع ایکشن پلان ( سی اے پی ) کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنروں، جے ایم سی اور ایس ایم سی کے میونسپل کمشنران ، ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز جموں/ کشمیر ، محکمہ جنگلات کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ لائن محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ، شناخت شدہ سنگل یوز پلاسٹک آئٹمز کے خاتمے کے لئے اِقدامات کرنے اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016 کے مؤثر عمل آوری کے لئے تیسرے نیشنل ٹاسک فورس کے اِجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کے لئے تمام اَضلاع کو آگاہ کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں میں مؤثر طریقے سے عمل در آمد کریں اور عمل در آمد کی پیش رفت کے بارے میں اَپ ڈیٹ کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ۔دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ محکموں بشمول ہائوسنگ اینڈ اَربن ڈیولپمنٹ ، رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ، صنعت و حرفت ، اَربن اور رورل لائیو ہڈس مشن اور تمام ضلعی اتھارٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ جولائی 2022ء کے مہینے میں ایکشن پلان،سنگل یوز پلاسٹک کے بارے میں بیداری پیدا کرنے او رپلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016ء کے نفاذ سے متعلقہ پین اِنڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر بھرپور طریقے سے عمل آوری کریں ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے ایکشن پلان مؤثر عمل آوری اور نگرانی کے لئے جموںوکشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی کی شمولیت سے ضلعی ماحولیاتی کمیٹیوں کی میٹنگیں طلب کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنروں ،ایم سیز ،یو ایل بیز کے ڈائریکٹران کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اِس مقصد کے لئے مرکزی وزاتِ ماحولیات ، جنگلات اور کلائمیٹ چینج کی طرف سے بنائے گئے ایپ اور ڈیش بورڈ پر حاصل ہونے والی پیش رفت کی اِطلاع باقاعدگی سے دیں۔مزید برآں ، میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اربن ،رورل لائیو لی ہڈس مشن کے نمائندوں کو بھی کمیٹیوں کے میٹنگوں اور سنگل یوز پلاسٹک کو تبدیل کرنے کے لئے دستیاب متبادل کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی مہم میں شریک کیا جائے گا۔










