شوپیاں / /کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) مندیپ کور نے چوٹی پورہ شوپیاں میں ڈی ڈی سی چئیر پرسن بلقیس جان ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا اور ڈائریکٹر دیہی ترقی امام الدین کی موجودگی میں شاہ پائین پارک کا افتتاح کیا ۔ شاہ پائین شوپیاں میں شاہی قیام تھا اور مغل دور کے چھ عبادت گاہوں میں سے ایک تھا ۔ پونچھ سے شوپیاں کے سفر کے دوران یہ پہلا مقام تھا جہاں مغل ٹھہرے ہوئے تھے ۔ شاہ پائین کا نام مغل حکمرانوں نے شوپیاں کیلئے دیا تھا ۔ پبلک پارک کو آر ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے 14 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے جس پر 2021-22 میں کام شروع کیا گیا تھا ۔ پارک میں مختلف خصوصیات جیسے گرل فینسنگ ، اچھی ارتھ فلنگ ، ٹائل پاتھ /واک وے ، ہائی ماسٹ لائیٹس ، الیومینیشن سسٹم ، ڈسٹ بن اور مختلف قسم کے پھول ہیں ۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کا مقصد لوگوں خاص طور پر بزرگ شہریوں اور بچوں کو ان کے دروازے پر تمام سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ انہوں نے ضلع میں اب تک کئے گئے اچھے کاموں پر محکمہ دیہی ترقی کی تعریف کی اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے ترقیاتی منظر نامے میں بہتر کارکردگی فراہم کرنے پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے مذکورہ پارک میں دیودار کے کچھ پودے بھی لگائے اور پارک کی حدود میں سایہ دار درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ایک سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس دوران انہوں نے ڈی ڈی سیز ، پی آر آئیز سے بھی بات چیت کی اور ان کے مطالبات سُنے ۔ انہوں نے عوامی اہمیت کے مختلف خدشات کا اظہار کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے مقامی نمائندوں اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات پر غور کیا جائے گا اور ان میں سے ہر ایک پر مقررہ وقت میں کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی شوپیاں ، ڈی ڈی سی ممبران ، اے سی ڈی شوپیاں ، اے سی پی شوپیاں ، ڈی ایف او شوپیاں اور دیہی ترقیات اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے ۔










