شہری ہلاکتوں کی روکتھام کیلئے’خصوصی گروپ‘تشکیل
سری نگر//کشمیروادی میں کل38غیرملکی جنگجوئوں کے سرگرم ہونے کاانکشاف کرتے ہوئے سنیچرکے روز ایک رپورٹ میں حکام کاحوالہ دیاگیاہے کہ پاکستان نژادجنگجوئوں کاخاتمہ کرنے کیلئے جلد ایک مربوط آپریشن شروع کیاجائیگا۔رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے مزیدبتایاگیاہے کہ کشمیر وادی میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی فورسز کا ایک’خصوصی گروپ‘تشکیل دیا گیا ہے تاکہ تعین شدہ کارروائیوں کیلئے صحیح مقامات کا پتہ لگایا جا سکے۔یادرہے جمعہ کے روز پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے کہاتھاکہ رواں سال ابتک کشمیرمیں 133سرگرم جنگجومارے گئے ،جن میں کئی کمانڈربھی شامل ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نیوز رپورٹ میں یہ انکشاف کیاگیاہے کہ وادی کشمیر میں کل38 پاکستانی جنگجو سرگرم ہیں جن کی سیکورٹی فورسز نے شناخت کی ہے اور اُنہیں ختم کرنے کے لئے جلد ہی ایک مربوط آپریشن شروع کیا جائے گا۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 38پاکستانی نژاد جنگجوئوں میں سے27 کا تعلق لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے اور 11 کا تعلق جیش محمد (جی ای ایم) سے ہے اوریہ سبھی غیرملکی جنگجو’سیکورٹی فورسز کے ریڈار‘ پرہیں۔خبررساں ادارے ’آئی اے این ایس‘ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیرمیں موجود اورسرگرم پاکستانی جنگجوئوںکے مقامات یاپناہ گاہوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جو سری نگر، پلوامہ، بارہمولہ اور کولگام اور وادی کے دیگر حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ جنگل کے علاقوں میں بھی چھپے ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے مزیدبتایاگیاہے کہ کشمیر وادی میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی فورسز کا ایک’خصوصی گروپ‘تشکیل دیا گیا ہے تاکہ تعین شدہ کارروائیوں کیلئے صحیح مقامات کا پتہ لگایا جا سکے۔یادرہے جمعہ کے روز پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے کہاتھاکہ رواں سال ابتک کشمیرمیں 133سرگرم جنگجومارے گئے ،جن میں کئی کمانڈربھی شامل ہیں۔آئی جی پی کشمیرنے کہاتھاکہ کشمیر کوملی ٹنسی ،تشدد اورہلاکتوں سے نجات دلانے کیلئے سیکورٹی فورسزنے باہمی تال میل کیساتھ ایک لائحہ عمل مرتب کیاہے ،جسکے تحت آنے والے دنوںمیں جنگجومخالف کارروائیوںمیں تیزی لائی جائے گی ۔










