سری نگرجموں شاہراہ کے33مقامات پر پتھر اورمٹی کے تودے گرآئے
سری نگر//منگل اوربدھ کی درمیانی رات متواتر موسلا دار بارشیں اورکئی بالائی علاقوںمیں برف باری ہونے کے نتیجے میں کشمیرکیجموں اورلداخ خطے کیساتھ سڑک رابطے منقطع ہوگئے جبکہ جنوبی کشمیر کوخطہ پیرپنچال سے ملانے والے مغل روڑکوبھی پیرکی گلی میں تازہ برف باری ہونے اورکچھ مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کے بعدٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند کردیاگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق منگل اورندھ کی درمیانی رات موسلا دار بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے بعد سری نگرجموں قومی شاہراہ ۔سری نگر لیہہ شاہراہ اورمغل روڑ پر نزدیکی پہاڑوں سے پتھروں ،چٹانوں اورمٹی کے تودوں نیز پسیوںکے گرآنے کاسلسلہ شروع ہوگیا،جسکے بعدحکام نے کشمیر کوجموں اوریونین ٹریٹری لداخ سے ملانے والے تینوں اہم ترین سڑک رابطوں کوگاڑیوںکی آمدروفت کیلئے بندکردیا،اورتینوں سڑکوں پر موجودہ پتھروں ،پسیوں اورمٹی کے تودوں کوہٹانے کاکام ہنگامی بنیادوں پرمزدوروں اورمشینوںکوکام پر لگاکر شروع کردیا گیا۔حکام نے بتایاکہ سی نگرجموں شاہراہ کے 33مقامات ایسے ہیں ،جہاں پتھر ،پسیاں اورمٹی کے تودے گرآنے سے اس اہم ترین قومی شاہراہ کونقصان پہنچا ہے ۔حکام کے مطابق ضلع اودھم پورمیں سمرولی ،دیول پل ،ڈنگی پل اورساریکا مندرکے علاوہ ضلع رام بن میں دلواس ،پیرہاپل ،مہاد،کیفے ٹیریا،شان محل ،ترشول موڑ ،سیری ،چمبہ سیری ،بیٹری چشمہ ،ڈگڈل،گجر موڈ ،خونی نالہ ،پانتھال،رامسو،ہنگنی بانہال ،شیربی بی ،چملواس ،رام پاری اوررتن باس سمیت دیگر کئی مقامات پر شبانہ بارشوں کے بعدچھوٹے بڑے پتھر ،مٹی کے تودے اورپسیاں گرآئیں ۔انہوںنے بتایاکہ اتنے سارے مقامات پر پتھروں ،چٹانوں اورمٹی کے تودوں نیز پسیوںکے گرآنے سے شاہراہ پر رکاوٹیں پیداہوگئیں جبکہ قومی شاہراہ کوبھی جگہ جگہ نقصان پہنچا۔حکام کاکہناتھاکہ بدھ کوعلی الصبح سے ہی متعلقہ ایجنسیوں نے مزدوروں اورمشینوںکوکام پر لگاکر پسیوں ،پتھروں اورمٹی کے تودوں کوہٹانے کاکام شروع کردیا تاہم کئی مقامات پر بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث بحالی کے کام میں رکائوٹ پیداہوتی رہی ۔انہوںنے مزیدکہاکہ کئی مقامات پر موسم ابترہونے کے باعث بحالی کاکام شروع نہیں ہوسکا ہے ۔حکام کاکہناتھاکہ بدھ کے روز سری نگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کم ہی امکانات ہیں ،کیونکہ شاہراہ کی ایسی حالت نہیں کہ گاڑیوںکوچلنے کی اجازت دی جائے ۔تاہم انہوںنے کہاکہ بحلی کاکام مکمل ہونے کے بعدپہلے مرحلے میں درماندہ پڑی چھوٹی بڑی مسافر ومال بردار گاڑیوںکوآگے جانے کی اجازت دی جائیگی ۔اس دوران معلوم ہواکہ سری نگر لیہہ شاہراہ کے ساتھ ساتھ مغل روڑ اورڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ کوبھی پسیاں،پتھر اورمٹی کے تودے گرآنے کے بعدٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیا۔حکام نے بتایاکہ ان سبھی سڑکوں پربحالی کاکام شروع کردیاگیا ہے اورکام مکمل ہونے کے بعدہی ان راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کی جائیگی ۔










