بلیو وارڈروڑ پر7نوجوان گرفتار،4موٹرسائیکل ضبط:پولیس
سری نگر//بلیو وارڈ روڑ پر کرتب بازی کے مرتکب 7نوجوانوں کوپولیس نے گرفتار کرکے اُن کی4 موٹرسائیکلوںکوبھی ضبط کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر پولیس نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوںکی جانب سے خطرناک قسم کی کرتب بازی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے شہر کی مصروف ترین سڑک بلیو وارڈ روڑ پر ایسے4موٹرسائیکل ضبط کئے ،جن کوچلانے والے نوجوان جان لیوا اسٹنٹ کاارتکاب کررہے تھے ۔ضبط شدہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار 7نوجوانوںکوپولیس تھانہ نشاط نے حراست میں لے لیاجبکہ 4 دو پہیہ گاڑیاں یعنی موٹرسائیکل بھی ضبط کئے گئے۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ کرتب بازی کرکے اپنی اوردوسروںکی جانوںکوخطرے میں ڈالنے والے ساتوںملزم نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی اور اچھے رویے کا بانڈ لینے کے بعد اُنہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے والدین پر زوردیاکہ وہ اپنے نوجوان بچوں کوکرتب بازی جیسی حرکات سے بازرکھیں ،کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے اُن کی اپنی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔










