کپواڑہ،گاندربل//شمالی اوروسطی کشمیرمیں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک55سالہ شہری اورایک فوجی جوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک12سالہ لڑکے سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں ایک نجی کارکے اُلٹ جانے کے نتیجے میں زخمی ہوئے 3افراد میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حکام کے مطابق ایک نجی کارزیرنمبرJK01M-0925دردپورہ سے کرالپورہ آرہی تھی لیکن راستے میں گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہرہوکر اُلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں کارمیں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔تینوں زخمیوں55سالہ شناخت غیاث الدین خواجہ ولدایوب خواجہ،26سالہ مظفراحمدلون ولددلائورلون اور12سالہ سجاد احمدخواجہ ولد نذیراحمدخواجہ ساکنان دردپورہ کپوارہ کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال کرالہ پورہ کپوارہ منتقل کیاگیا تاہم یہاں ایک زخمی شخص 55سالہ شناخت غیاث الدین خواجہ دم توڑ بیٹھا۔حکام نے بتایاکہ باقی دونوں زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔پولیس تھانہ کرلپورہ نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اس دوران وسطی کشمیر کے گاندربل میں فوجی قافلے کی گاڑی کے راستے میں اُلٹ جانے سے ایک فوجی جوان کی موت واقعہ ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے علاقے مسجد موڈ سمبل بالا گنڈ کے قریب فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی اُلٹ گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک فوجی حادثے کاشکار ہونے والی گاڑی کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تحصیلدار گنڈ، جاوید اقبال نے بتایا کہ سری نگر سے سونمرگ جانے والے ایک فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک فوجی ہلاک اور 2 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔










